بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ایڈورڈز کالج کا تاریخی کردار ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

پشاور میں ایڈورڈز کالج کے دورے کے دوران، انہوں نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کالج کا تاریخی کردار ہے۔

گورنر نے دو منزلوں اور نو کلاس رومز پر مشتمل کالج کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے کالج کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ 18 روپے کی کمی
Back to top button