بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھوٹان نے اپنی 90فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی

بھوٹان کے اس عمل کو عالمی ادارے یونیسیف کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ، یونیسیف نے بھوٹان کے اس عمل کو ''عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والی اس صورتحال میں تیز ترین ویکسی نیشن مہم '' قرار دیا۔


بھوٹان نے کم وقت میں 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگوا کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے جبکہ یونیسیف بھی بھوٹان کے اس عمل کا معترف ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھوٹان نے محض سات دنوں میں اپنی 90 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھوٹان کی کُل آبادی 8 لاکھ کے قریب ہے ، بیس جولائی کو کورونا وائرس ویکسین کی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے بھوٹان نے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا اور عوام کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگانا شروع کی۔

بھوٹان کے اس عمل کو عالمی ادارے یونیسیف کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ، یونیسیف نے بھوٹان کے اس عمل کو ”عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والی اس صورتحال میں تیز ترین ویکسی نیشن مہم ” قرار دیا۔

یونیسیف میں بھوٹان کے نمائندہ ول پارکس کا کہنا ہے کہ اگر دنیا کو بھوٹان جیسے ملک سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہو تو یہی سیکھنا چاہئیے، جہاں ڈاکٹرز اور نرسز کی تعداد تو کم ہے لیکن ایک اچھی لیڈر شپ اور حکومت موجود ہے جنہوں نے پورے ملک کو ویکسی نیٹڈ کر دیا۔ دنیا کو اس بات کا احساس ہونا چاہئیے کہ پورے ملک کو ویکسی نیٹڈ کرنا نا ممکن نہیں ہے۔

Back to top button