بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پاکستان میں ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو برطانوی عدالت نے درست قرار دیدیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا

لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعللق کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

بیرسٹر زہاب جمالی نے 3 پاکستانیوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس پر لندن ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔

Back to top button