بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ 2023 چیلنج

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ 2023کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔مقامی وکیل شاہدرانا نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ازد خود نوٹسزمیں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔ موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل چیف جسٹس کاانتظامی اختیارہے،موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پرقدغن لگانے کے مترادف ہے۔استدعاکی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 کو کالعدم قراردے۔

مزید پڑھیے  پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
Back to top button