بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر اس 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے اور دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دلائل کا آغاز پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے کروں گا، سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے متعلق متعدد فیصلے ہیں، آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں نظرِ ثانی کے لیے الگ دائرہ کار رکھا گیا ہے، نظرِ ثانی اپیل کے حق سے کچھ لوگوں کے ساتھ استحصال ہونے کا تاثر درست نہیں۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
Back to top button