بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کی پٹیشن پرتین لاکھ50 ہزار افراد کے دستخط

پٹیشن اسٹاپ ٹوکیو اولمپکس مہم کا حصہ ہے، آرگنائزرز کے علاوہ پٹیشن ٹوکیو گورنر کو بھی دی گئی ہے

ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنیکیلئیپٹیشن دائرکر دی گئی، پٹیشن پرتین لاکھ50 ہزار افراد کے دستخط ہیں۔ پٹیشن اسٹاپ ٹوکیو اولمپکس مہم کا حصہ ہے، آرگنائزرز کے علاوہ پٹیشن ٹوکیو گورنر کو بھی دی گئی ہے۔مہم کے آرگنائزر کا کہنا ہیکہ حالات ایسے نہیں ہیں، اولمپکس گیمز کو منسوخ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس گذشتہ سال ہونا تھے تاہم کورونا کے باعث اب جولائی میں ہونا ہیں تاہم جاپان میں کوویڈ 19 کی چوتھی لہر کے سبب اولمپک کی منسوخی کے لیے عوام کا دبا بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک کی منسوخی کے حوالے سے جو مہم جاری ہے اس کی قدر کرتے ہیں کیوں کہ لوگوں کی صحت کا خیال پہلی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپک کے انعقاد کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اولمپک ببل قائم کرنے پر کام ہورہا ہے اس کے علاوہ ماہرین کی رائے بھی حاصل کی جارہی ہے جبکہ نقل وحرکت کو بھی محدود کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

Back to top button