بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر آئی سی سی چیئرمین پرجوش

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری  پر آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر  آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ لاس اینجلس اولپمکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پرجوش ہیں،کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اورفینز کے لیے اچھے ہوں گے۔

گریگ بارکلے  نے کہا کہ  انٹرنینشل اولمپک کمیٹی اور ایل اے 28 کی سپورٹ آئی او سی کا ہمارے ادارے کی ورلڈکلاس ایونٹ پیش کرنےکی صلاحیتوں پر یقین کا شکریہ اداکرتا ہوں، یہ ابھی شروعات ہیں اور ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔

مزید پڑھیے  آسڑیلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی پیٹ کمنز کو دیدی گئی
Back to top button