بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انضمام الحق کی مڈل آرڈر بیٹنگ پر شدید تنقید

ایسا لگتا ہے کہ جیسے تیسری پوزیشن کے بعد ٹیل اینڈرز بیٹنگ کے لیے آنا شروع ہوجاتے ہیں،انضمام الحق

سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران ایک اور مایوس کن کارکردگی کے بعد گرین شرٹس کی مڈل آرڈر بیٹنگ پر کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ پاکستان نے بدھ کے مقابلے کے دوران اپنے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ پاکستانی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان چھائے رہے جو61 گیندوں پر 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کسی اور بلے بازنے 15 سے زیادہ رنز نہیں بنائے لیکن پاکستان 11 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس کمزور پرفارمنس کا ذمہ دار مڈل آرڈر ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے تیسری پوزیشن کے بعد ٹیل اینڈرز بیٹنگ کے لیے آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر اچھا کھیل رہا ہے ورنہ اس کمزور مڈل آرڈر کے ساتھ میچ جیتنا بہت مشکل ہوتا ،کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنے اور اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنے کی ضرورت ہے

Back to top button