بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی ٹیم بن گیا جس نے 1000 وکٹیں حاصل کیں

پاکستان سالوں سے ہمیشہ اپنی باؤلنگ صلاحیت کے لئے مشہور رہا ہے اور بدھ کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں قومی بائولرز نے اس سلسلے میں ایک اور جھلک دکھائی۔ ہرارے میں 11 رنز کی فتح کے دوران پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی ٹیم بن گیا جس نے 1000 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی بائولرز نے یہ کارنامہ 168 میچوں میں حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ 145 میچوں میں 855 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلین ٹیم 136میچز میں 829 شکار کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ بالترتیب 827 اور 810 وکٹیں حاصل کرکے چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائولر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور فاسٹ بولر عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Back to top button