بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف 191 پر ڈھیر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو  جیت کے لیے 192 رن کا ہدف دیا ہے۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح  ناکام رہی اور  پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رن پر سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

168 کے مجموعی اسکور  پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر چلتے بنے، محمد نواز بھی صرف 4 رن بناسکے، حسن علی بھی 12 رن پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد حارث بھی 2 رن پر چلتے بنے۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فائنل کل، بارش کا بھی امکان، دونوں کپتان جیت کیلئے پرعزم
Back to top button