بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کیلئے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے،پی آئی اے

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کردیاہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

Back to top button