بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ن لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر اتفاق ہو گیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات کی جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی. دونوں راہنماؤں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پراتفاق کیا ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری سے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی گئی.

دونوں راہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں اس دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے . مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف معاملے پر پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کرسب کو مایوس کیا ہے ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی جس کے لیے سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے.

Back to top button