بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسامہ کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر برائے داخلہ اُمور شیخ رشید احمد کا اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے 22 سالہ لڑکے اُسامہ ستی کی تحقیقات سے متعلق کہنا ہے کہ تحقیقات سے اُسامہ ستی کے والدین کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔شیخ رشید احمد کی جانب سے اسامہ ستی کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، اس دوران شیخ رشید احمد نے اسامہ ستّی قتل انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔شیخ رشید احمد کا اُسامہ ستی کے والد سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے، قابل مذمت ہے، تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی، اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔

Leave a Reply

Back to top button