
قومی
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 18، لاہور اور کراچی میں 28، پشاور میں 23، کوئٹہ میں 18، گلگت میں 15، مری میں 13 اور مظفرآباد میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، جموں، پلوامہ، شوپیاں، لیہہ، اننت ناگ اور بارہ مولا میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ان علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر میں 13، جموں میں 28، لیہہ میں 4، پلوامہ میں 12، اننت ناگ اور شوپیاں میں 13 جبکہ بارہ مولا میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















