بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کیلئے3669ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل نے متفقہ طور پر آئندہ مالی سال کے لئے تین ہزار چھ سو انہتر ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک ہزار ارب روپے، سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے دو ہزار دو سو اٹھارہ ارب روپے اور سرکاری ملکیتی اداروں کے لئے چار سو اکاون ارب روپے مختص کئے گئے۔

کونسل نے موجودہ مالی سال کے لئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو تین اعشاریہ سات فیصد منظور کی جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے چار فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر کیا۔

اجلاس کو اپریل 2025 سے مارچ 2026 کے دوران سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button