بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، جج خوشاب خالد ارشد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالد ارشد نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینئر سول جج خوشاب شاہد نواز کھچی ، ایڈیشنل سیشن جج نورپورتھل شیخ توثیر الرحمان، سول جج تصدق حیات اور سول جج نجم ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے کہا کہ بار اور بینچ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ سائلان کی داد رسی بھرپور طریقے سے ہوسکے ۔ خالد ارشد نے نورپور بار اور مقامی کورٹس کے کوآرڈی نیشن کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے ججز صاحبان کی شاندار کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بار نورپورتھل کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی اس حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ قبل ازیں صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک عبدالقیوم ظفر راہداری نے نور پورتھل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء اور سائلین کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کا وکلاء برادری کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ صدر بار نے ینگ وکلاء کے لئے چیمبرز کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ ملک عبدالقیوم ظفر راہداری نے مقامی بار اور بینچ کے کوآرڈینیشن کو مثالی قرار دیا ۔ تقریب کی نقابت کے فرائض سیکرٹری بار ملک ذیشان حیدر گجر نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالد ارشد کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے نورپورتھل کورٹس کے احاطہ میں تعمیر ہونے والی مسجد اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔ تحصیل بار نور پورتھل کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالدارشد سمیت دیگر ججز صاحبان کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں بھی ٹیچرز ڈے بھرپورطریقے سے منایاگیا
Back to top button