بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن قومی تعمیر وترقی کا منفرد ایجنڈا رکھتی ہے، ملک محمد خالد اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو پی ایم ایل این کے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن عزیز پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے  گا اور اس حوالے سے بھر پور تیاریاں کی جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن قومی تعمیر وترقی کا منفرد ایجنڈا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو درست سمت پر لے جاسکتے ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبے میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہی شروع ہوئے۔ اب انشاء اللہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہاں سے دوبارہ شروع ہو گا اور انشاءاللہ پاکستان میاں محمد نواز کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہوگا ۔ملک محمد خالد اعوان نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے قبل ملک کو متعدد بحران درپیش تھے لیکن انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہی جہاں ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے میں بھرپورکردار ادا کیا وہاں ترقی کا نیا دور بھی شروع ہوا۔ انشاءاللہ اب بھی میاں محمد نوازشریف قومی امنگوں کی ترجمانی کےلیے مثالی کردار ادا کریں گے۔

Back to top button