بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں بھی ٹیچرز ڈے بھرپورطریقے سے منایاگیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی ٹیچرز ڈے بھرپورطریقے سے منایاگیا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کااہتمام کیاگیا۔ ان ریلیوں اور تقریبات میں ٹیچرز اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ اللہ داد میں منعقدہ ایک تقریب سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑاکلاں ویسٹ ملک سرفرازاحمد اعوان نے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوءے کہا کہ اساتذہ کرام معماران قوم ہیں ان کی عزت وتکریم ہم پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کرام کی فلاح وبہبود کےلیے بتدریج بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ تقریب کی صدارت سئنیر ملک محمد رمضان اعوان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ہیڈماسٹر ملک علی حسن رضا مغل نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے اساتذہ کرام کو مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کئے۔ دریں اثناء ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائ سکول نورپورتھل میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل کے زیراہتمام بھی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت سئنیر ٹیچر ملک محمد اختر نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک مولابخش اعوان نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ صدر یونین حافظ عبدالطیف ، ملک محمد اعظم چن ، ملک نذیر احمد،صابرحسین ،ملک امان اللہ سگو اور دیگر مقررین ٹیچرز ڈے کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوءے حکومت کی علم دوست پالیسیوں کوسراہا اور امید ظاہر کی حکومتی سطح پر اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کےلیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Back to top button