بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ٹیچر ملک محمد رفیق 35 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ کےہردلعزیز ٹیچر ملک محمد رفیق 35 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کی الوداعی پارٹی کی شاندار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز لوشاب ملک فضل الہی فضل ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک اسحاق اعوان اور ایکس ڈپٹی ڈی ای او حاجی عبدالخالق نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ ملک شوکت رضوان، عبدالغفور غفاری، محبوب الہی، رمضان شیخ، ثناءاللہ ،عدالت ٹوانہ ،پرنسپل رمضان بلوچ، مہر عنصر حیات، ملک اکرم اعوان، سمیع اللہ ،احمد نواز، محمد رمضان، شفیق رحمان ، عمران، حاجی جاوید، سعید جسرہ، ملک ناصر، ملک شیر احمد، احسان الحق اور دیگر ٹیچزر بھی زینت محفل تھے۔

دریں اثناء پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدرملک امتیاز اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو ملک شوکت حیات شاہی کھرل ، ٹیچرز راہنما ملک عاشق اعوان ،ملک غضنفر علی چھینہ، ملک شہادت اعوان ،ملک محمد دین خوشحالی ،ملک حسنین رضا اجت ،ریاض خان،ملک مسعود اعوان ،ملک نوید الحسن اعوان ،ملک مظہر اعوان ،ملک تنویر جوڑا ،چوہدری افتخار احمد ، برےخیل،سید افتخار شاہ ،چوہدری اختر ،ملک اکبر اعوان ،رانا طاہر ،رانا ریاض ،چوہدری غلام مصطفی ،ملک غلاممحمد مندیال ، ملک فاروق اعوان ،ملک اعجاز پی ٹی ،ملک شیر اقبال بگور ،ملک حاجی ظہور جوڑا ، قاضی عمر دراز ،ملک اشفاق اعوان ،ملک بشیر اعوان ،ملک حاجی اقبال اعوان ، پی ٹی یو ارکان اور دیگر نے ملک محمد رفیق کی طویل تدریسی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

مزید پڑھیے  سینئر زراعت آفیسر رانا خان بہادر جاوید مدت ملازمت سے ریٹائر ہو گئے
Back to top button