بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ٹیچرز کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے پر ملک احمد خان کو تعلیمی حلقوں کا زبردست خراج تحسین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پیلووینس تھل کے ہردلعزیز ٹیچر ملک احمد خان نے ٹیچرز کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی ایک اور قابل تقلید مثال قائم کر دی، عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل نورپورتھل کے علاقہ پیلووینس تھل سے تعلق رکھنے والے سینئر ایس ایس ٹی ہردلعزیز ٹیچر گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد ملک احمد خان نے اپنی ٹیچرز برادری کی بےلوث خدمت کی ایک اور قابل تقلید مثال قائم کر دی۔ موصوف ان سروس پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کرام کی معاونت کے لیے صدر دفتر تعلیم پہنچ گئے جہاں وہ اساتذہ کرام کے متعلقہ کاغذات پر بذات خود تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ویری فیکیشن کی فائلوں کا کام بھی مکمل کرواتے رہے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے پرخلوص ٹیچرز رہنما ملک احمد خان کی اس بے لوث خدمت و مروت کو تحسینی نظروں سے دیکھا اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ دریں اثناء بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ٹیچرز راہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے اپنی ٹیچر برادری کی بے لوث خدمت کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔ اپنے عظیم پیشے سے وابستہ رفقاءےکار کی لوث خدمت کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے ۔ انشاءاللہ میرا یہ عظیم مشن جاری و ساری رہے گا ۔ واضح رہے کہ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار ہردلعزیز رہنما ملک احمد خان طویل عرصہ سے محکمہ ء تعلیم کے لیے بطور ٹیچر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے اساتذہ کرام کی امنگوں کے ترجمان ملک احمد خان کی خدمات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع، مختلف کاروبار ہفتے میں 5دن کھولنے کی اجازت
Back to top button