بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کاعالمی دن منایا جارہا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کاعالمی دن ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس سال اس دن کا موضوع ’موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کام کی جگہ کو محفوظ اور مزدوروں کی صحت کو یقینی بنانا‘ ہے۔مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں نے محنت کشں طبقے کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کانفرنسز اور سیمینارز سمیت مارچ کے انعقاد کا اہتمام کیا ہے، آج پاکستان میں بھر میں عام تعطیل بھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر کہا ہے کہ میں یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں، محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو میرا سلام، دینِ اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں محنت کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مزدور صنعت و حرفت کےستارے ہیں، ہر محنت کش ،ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے، مزدور کا عزم و حوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں، دنیا کی ہر عمارت، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پراجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کے احترام کا عہد کرتے ہیں، حکومت مزدوروں کے معیار زندگی بلند کرنے اور ان کی خوشحالی کے لیے پر عزم ہے، محنت کشوں کے لیے مناسب اجرت، تحفظ اور احترام یقینی بنانا ہوگ، آئیے مزدوروں اور محنت کش کے احترام کے کلچر کو فروغ دیں۔

مزید پڑھیے  صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کیلئے خط

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے یوم مزدور کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، میں فیکٹریوں، کھیتوں کے مزدوروں سمیت پسینہ بہا کررزق حلال کمانے والے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، صنعت کاروں کو چاہیے کہ وہ کام کی جگہ پر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Back to top button