بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ قائدآباد میں کھلی کچہری کا انقعاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)توقیر محمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ قائدآباد میں کھلی کچہری کا انقعاد۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی قائدآباد، ایس ایچ او قائدآباد اور ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

 

ڈی پی او خوشاب نےکہاکہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس جا کر سننا اور آپ کی مجھ تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اور ان مسائل کے حل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری طور حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں ڈی پی او خوشاب نے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔جس پر لوگوں نے ڈی پی او خوشاب کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے کسانوں میں مفت بیج تقسیم
Back to top button