بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ورلڈ آئیوڈین ڈے کے حوالہ سے یوینورسٹی آف ایجوکیشن اور سی ای او ھیلتھ آفس میں سیمینار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ صحت ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ورلڈ آئیوڈین ڈے کے حوالہ سے یوینورسٹی آف ایجوکیشن اور سی ای او ھیلتھ آفس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آئیوڈین کی کمی کے حوالہ سے ہونے والی بیماریوں جن میں گلھڑ،عورتوں میں بانجھ پن، بچوں میں بونا پن وغیرہ شامل ہیں۔عوام سے التماس ہے کہ وہ صرف اور صرف آئیوڈین ملا نمک استعمال کریں ۔سیمینار میں سی ای او ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر رانا محمد اکبر، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راو گلزار یوسف، ڈی ڈی ایچ او خوشاب ڈاکٹر طاہر حیات ملک اورپرنسپل یو نیورسٹی آف ایجوکیشن اکرام اللہ نے خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا اھتمام بھی کیا گیا۔

Back to top button