بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔خاقان وحید خواجہ

عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے، عوامی مسائل حل کرنے اور غریبوں اور بے بسوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، میری طرف سے کبھی بھی آپ کو گلہ نہیں آئے گا، آپ کا سربلند ہو گا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے تفصیلات کے مطابق ترلائی کلاں میں عوامی قوت پار ٹی نےایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جس میں اہلیان تر لائی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 48 خاقان وحید خواجہ کا اہلیان تر لائی کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی قوت پارٹی کی اصل طاقت عوام ہے مجھے جو عزت اہلیان تر لائی نے دی ہمیشہ اس کا مقروض رہوں گا میں وعدے نہیں کر تا مستقبل کے دعوے نہیں کرتا عملی کام پر یقین رکھتا ہوں کسی پارٹی کے ٹکٹ لےکر الیکشن میں نہیں آیا اپنی پارٹی لے کر آنے کا مقصد عوام کی خدمت کر نا ہے مجھے نہ فنڈ چاہیے نہ میں کسی کی طرف دیکھتا ہوں جہاں مسائل ہوں گے ان کے حل کے لیے حاضر ہوں گا ہم ہر سازش ظلم و ناانصافی کا مقابلہ کرتے ہوئے ہر فورم پر عوام کی آواز بنکر آگے بڑھتے رہیں گے ماضی کے نمائندوں نے علاقہ اور عوام کو پسماندہ رکھا علاقہ کی ترقی کے بجائے اپنے ذات کی ترویج کی گئی جس کے باعث لوگ مایوس ہو گئے میں عوام کا خادم ہوں میرے دروازےہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں دن ہو یا رات اپنے عوام کے لیئے حاضر ہوں خاقان وحید خواجہ کا کہنا تھا کہ چوہدری خالد سوداگر اور ان کی فیملی اور آپ دوست کی تعاون اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمارا کاروان پہلے سے زیادہ مضبوط و منظم ہوتا جا رہا ہے خاقان وحید خواجہ کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام کے لیے تعلیم اورصحت کے لیئے خصوصی پیکج لے کر آ رہے ہیں ہر بچے اور بچی کو تعلیم سے روشناس کرنا ہمارہ مشن ہے۔چوہدری خالد سوداگر کا اہلیان تر لائی کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سیاستدان نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے کیے وعدے بھول جاتے ہیں لیکن خاقان وحید خواجہ نے موقع پر عوام کے مسائل حل کیے عوام کی فلاح کے لیے اپنے پاس سے بغیر کسی حکومت فنڈ اور چندے کے اپنے حلقے میں صحت کارڈ کا اجراء کوئی معمولی بات نہیں حلقے کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ہم خوش قسمتی سمجھتے ہے کہ آج خاقان وحید خواجہ جیسا بے لوث خدمت کے جذبے سے سر شار انسان ہمارے درمیان موجود ہے آپ لوگ اس انسان کے اصل طاقت ہیں عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کی نہیں آپ سب کی ہے اور آپ سب وہ قوت ہیں جو اسے مزید مظبوط کر سکتے ہیں

مزید پڑھیے  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی خوشاب کا اجلاس
Back to top button