بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں پچیس فیصداضافہ کیاگیاہے، اسحاق ڈار

وزیرخزانہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت سماجی تحفظ کے مخصوص پروگراموں کے ذریعے سماجی بہبود اورتخفیف غربت کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

اسلام آبادسکیورٹی ڈائیلاگ دوہزارتئیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماجی تحفظ مضبوط بنانے کے لئے حکومت نے تعلیم اورصحت کے شعبوں میں نقدرقوم کی منتقلی کاپروگرام شروع کیاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں پچیس فیصداضافہ کیاگیاہے اور اب اس پروگرام کے لئے چارسوارب مختص کئے گئے ہیں۔

اسحاق ڈارنے کہاکہ موجودہ حکومت کو ورثے میں کمزورمعیشت ملی جونااہلی اورناقص طرز حکمرانی کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لئے حکومت نے مشکل فیصلے کئے اور بہترین قومی مفاد میں اپنے سیاسی اثاثے کی قربانی دی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک میں رواں سال گندم کی شاندار پیداوار ہوئی ہے۔

Back to top button