بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت اور وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے اہم کمانڈروں کا خاتمہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button