بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حنا ربانی کھر آج سویڈن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر آج سویڈن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی جہاں وہ سٹاک ہوم میں یورپی یونین کے انڈو پیسیفک کے دوسرے فورم میں شرکت کریں گی۔

فورم میں وزیر مملکت عالمی اور علاقائی معاملات پر پاکستان کا کردار اجاگر کریں گی اور یورپی یونین کے ساتھ خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، موسمیات، ماحولیات، صحت اور رابطوں کے بارے میں تعاون کے مواقع تلاش کریں گی۔

حنا ربانی کھر فورم میں شرکت کرنے والے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گی جن میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Back to top button