
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سوئس وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کاوشیں جلد خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا باعث بنیں گی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مستقبل میں بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اشتہار















