بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل کا ایک اور عوام دوست اقدام ، ڈاک بنگلہ سے ملحقہ آبادی میں سٹریٹ لائٹ چالو کر دی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل علیزہ ریحان کا ایک اور عوام دوست اقدام ، ڈاک بنگلہ سے ملحقہ آبادی میں سٹریٹ لائٹ چالو کر دی گئی ۔ عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین ۔ نورپورتھل کی ڈاک بنگلہ سے ملحقہ آبادی میں ایک عرصہ سے سٹریٹ لائٹ خراب تھی جس کی وجہ سے جہاں رات کو نمازیوں کو مساجد میں آمد و رفت میں دقت کا سامنا کرنا پڑرہا تھا وہ شہریوں کو بھی اندھیرے میں مشکلات درپیش تھیں۔ عوامی مطالبے پر سب انجینئر ایم سی نورپورتھل ملک شاہد کی زیر نگرانی الیکٹریشنز غلام عباس سیال اور رانا محمد اسلم نے بعد ازمرمت اسٹریٹ لائٹ چلو کر دی ہے ۔ جس پر عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کے اس عوام دوست اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کے احسن اقدامات کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ علیزہ ریحان نے جب سے بطور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں وہ اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لئے تواتر سے احسن اقدامات کر رہی ہیں ۔ نورپور شہر میں صحت و صفائی کی بہتری کے لیے انچارج سنیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی عملہ صفائ کوشاں نظر آتا ہے ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام دستیاب وسائل شہریوں کی بہتری کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور کوڑا کرکٹ کو مقررہ پوائنٹس پر پھینکنا چاہیے۔

Back to top button