بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اعجاز احمد ملک بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اعجاز احمد ملک بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کا خیر مقدم اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ حکومت پنجاب نے اعجاز احمد ملک کو بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات کر دیا ہے ۔انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

دریں اثناء نور پور تھل پریس کلب کی طرف سے ہردلعزیز آفیسر اعجاز احمد ملک کی بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعیناتی کو ارباب بست و کشاد کا مستحسن اقدام قرار دیا گیا ہے ۔ موصوف قبل ازیں بطور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اپنے فرائض منصبی بطریق احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ انشاءاللہ حسب سابق عوامی فلاح وبہبود کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ عوامی دلوں پر راج کرنے والے اعجاز احمد ملک قبل ازیں بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل بھی تعینات رہے ہیں۔

انہوں نے یہاں پر اپنی تعیناتی کے دوران شہر کے چوکوں، چوراہوں، بازاروں اور گلی محلوں کی کشادگی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جنہیں عوامی حلقوں کی طرف سے تحسینی نظروں سے دیکھا گیا ۔

مزید پڑھیے  اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا مصنوعی گرانی کیخلاف جوہر آباد اور خوشاب کا تفصیلی دورہ
Back to top button