بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، حافظ ملک عنصر حیات اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈمن آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل حافظ ملک عنصر حیات اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا ٹیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر کی زیر نگرانی مقامی سطح پر لوگوں کو علاج معالجے کی بھرپور سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جس سے دور دراز کے مواضعات کے باسیوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔ ایڈمن آفیسر نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے ساتھ انے والے ان کے عزیز و اقارب کے لیے انتظارگاہ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے ۔

حافظ ملک عنصرحیات اعوان نے کہا کہ عوام کو دن رات بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیا وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمارے میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کا کردار زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ ایڈمناافیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال نے مزید کہا کہ ہسپتال میں خواتین کے ڈیلیوری کیسز کی سہولت کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم سیمینار
Back to top button