بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب ریسکیو سروس میں مزید بہتری لانے کے لیے ائے روز خصوصی اقدامات کر رہی ہے، قیصر شہزاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ریسکیو آفس 1122نورپورتھل کے انچارج قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ریسکیو سروس میں مزید بہتری لانے کے لیے ائے روز خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل سعد بن خالد اور نورپور تھل پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ریسکیو آفیسر ڈسٹرکٹ خوشاب انجینیئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی نورپورتھل سمیت ضلع کی دیگر تحصیلوں خوشاب ،نوشہرہ اور قائدآباد میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھرپور سروس فراہم کی جا رہی ہے ۔

قیصر شہزاد نے کہا کہ ریسکیو سروس کی وجہ سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے ۔ہم نے ریسکیو سروس کے دوران ہمیشہ ریسپانس ٹائم کو مد نظر رکھا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ براہ کرم فیک کالز سے مکمل گریز کیا کریں کیونکہ ان کی وجہ سے ہمارے وسائل اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کو مصدقہ اطلاع فراہم کیا کریں اور ہمارے سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ انسانیت کی فلاح بود کے لیے ہم فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے سکیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد اور نورپور تھل پریس کلب کی میڈیا ٹیم نے تحصیل ریسکیو افس نورپور تھل کی خدمت خلق کے لیے کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید پڑھیے  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے، ڈی ایس پی خالد محمود خان
Back to top button