بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل کی پے در پے شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل کی پے در پے شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار ، ہونہار طلب علم حافظ مدثر احمد کی میٹرک آرٹس گروپ میں بورڈ سطح پر دوسری پوزیشن،عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔گورنمنٹ ھائ سکول محلہ فاروق آباد نورپور تھل جسے اپ گریڈ ھوۓ صرف 12سال ھوۓ ہیں،اس ادارہ کے کوالیفائڈ اور فرض شناس ٹیچنگ سٹاف نے ممتاز ماہر تعلیم ملک امتیاز حسین بوڑانہ کی سربراھی میں سبی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں تو 72 سے شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے ۔ سکول ہذا کے ہونہار طالب علم نے سال 2023 ءکے حافظ مدثر احمد نے 1003 نمبر لے کر تعلیمی سرگودھا بورڈ میں آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جلد ھی وزیر اعلی ا پنجاب اپنے دست مبارک سے پوزیشن ہولڈر طلب علم، فخرتھل حافظ مدثر احمد کو انعام سے سرفراز کریں گے۔

 

 

دریں اثناء سابق چیرمین بلدیہ نورپورتھل شیخ حاجی انتظار حسین ، سابق چیرمین ملک حافظ حاجی محمد صدیق راہداری ، ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل راجہ محمد اشرف حیات ، ایکس ڈپٹی ڈی ای اوز شیخ محمد امجد اعجاز،ملک عبدالرزاق اعوان ، ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنماوں ملک حاجی اختر حسین کلو ، ملک دوست محمد سٹھار، نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈر ممبرز ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف اور دیگر عوامی سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے اس شاندار کامیابی پر رئیس مدرسہ ہذا ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، عبدالعزیز ٹیچر ادارہ ہذا ایم اللہ دتہ جاوید اور دیگر جملہ سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوءے ادارے کی مزید شاندار کامیبایوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔یادرہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل انٹرنیشنل برٹش کونسل کی طرف سے بھی ایوارڈ حاصل کرنےکا منفرد اعزاز رکھتاہے اور نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مسلسل شاندار کامیبابیوں وکامرانیوں سے ہمکنار ہونے والا ادارہ ہذا سئینر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور ان کی محنتی وفرض شناس ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے روزافزوں تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کررہاہے۔

مزید پڑھیے  خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،پہلے مرحلے میں رہ جانے والے 12اضلاع میں پولنگ شیڈول کا اعلان

 

 

واضح رہے کہ کہ ممتاز ماہر تعلیم سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، علاقہ تھل کے سرمایہ ءافتخار ، سر سید علاقہ ، استاد الاساتذہ اور نامور ماہر تعلیم پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ کے صاحبزادے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے لیے عزت مآب، فیض انتساب، استاد محترم و مکرم جناب پروفیسر ملک حاجی احمد خانہ بوڑانہ صاحب کی کی مثالی خدمات ہرگز کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے علاقہ تھل میں تعلیم کی روشنی عام کرنے کے لیے بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اس طرح سے مثالی خدمات سر انجام دیں کہ علاقہ بھر میں موصوف سرسید علاقہ تھل کے نام سے نامور ہوئے ۔ عظیم باپ کے عظیم ثبوت ملک امتیاحسین بوڑانہ بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق اباد نورپور تھل کو ایک مثالی تعلیمی درسگاہ بنانے کے لیے پر عزم نظر اتے ہیں ۔ برسبیل تذکرہ واضح رہے کہ ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک حاجی مشتاق حسین بوڑانہ کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Back to top button