بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نورپورتھل کے پرنسپل کی میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی ملاقات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نورپورتھل کے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک اور بی اے کے امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ حافظ محمدعمران کی میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی ملاقات۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے بتایا کہ کالج ہذا میں بی ایس پروگرام شروع کروانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ علاقہ تھل طلباء اس سے بھرپورمستفید ہوسکیں۔

قبل ازیں انسپکٹر امتحانی مرکز پروفیسر ڈاکٹر ملک نواب دین کلیرا اور ملک محمد فاروق نے امتحانی سنٹر کا معاٸنہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ حافظ محمد عمران اور پروفیسر محمد ندیم اور غلام مصطفی ا کمال نے پرنسپل ادارہ ہذا اور دیگرسٹاف کے تعاون کوسراہا۔

مزید پڑھیے  پنجاب ٹیچرز یونین صوبہ بھر کے اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ کےلیے بھر پورکردار ادا کررہی ہے، ملک محمد رمضان
Back to top button