بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی خوشاب کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) اعجاز احمد ملک نے کی۔

اجلا س میں سی ای او ہیلتھ اتھا رٹی خوشاب ڈاکٹر اکبر محمود،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن رانا محمد ساجد اور سی ڈی سی آفیسر اسد قریشی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور نما ئندگان شریک تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ اور ڈینگی فوکل پرسن رانا ساجد نے گذشتہ کا رکردگی کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔

صدر اجلاس نے مجموعی کارکر دگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ٹائر شا پس کو فوکس کرنے کی ہدایت کی اور ٹائر شاپس کے مالکا ن و دوکا نداروں سے ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے مزید کہا کہ بارشوں کا سیز ن ہے لہذا ہمیں زیاد ہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈینگی سر ویلنس کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  ڈینگی نے 6افراد کی جان لے لی
Back to top button