بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منظور قادر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منظور قادر نے کہا ہے کہ حکومت علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ رضا علی خان اور پریزیڈنٹ تحصیل خوشاب عبدالرحمان بھچر پر وفد مشتمل تھا ۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد کے ہمراہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے راہنماوں نے صوبائی وزیر تعلیم کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس خصوصی نشست کے دوران پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اور پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشنز کے راہنماؤں کی طرف سے صوبائی وزیر تعلیم کو پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اس کی مزید فعالیت کے لیے تجاویز و آراء بھی پیش کی گئیں۔ منظور قادر نے ان مسائل کے حل کے لیے دوبارہ متعلقہ محکموں اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں کو بلا کر جلد مسائل کے حل کا وعدہ کیا ۔

Back to top button