بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جان بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں، انجینئر حافظ عبدالرشید

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجئنیر حافظ عبدالرشید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائر ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی لاہور میں اعزازی تقریب کاا نعقاد کیا گیا ۔جس میں پنجاب بھر سے ریسکیو افسران و ریسکیو عملہ نے شرکت کی دوران خطاب سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو آتشزدگی کے واقعہ میں لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں تقریب کے موقع پر سالانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائر فائٹرز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کے لئے پیغام میں کہا کہ وہ رہائشی و کمرشل بلڈنگز اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ہنگامی انخلاء اور فائر سیفٹی آلات کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔

Back to top button