بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہماری شاندار علاقائی روایات پنجاب کی خوبصورت ثقافت کی آئینہ دار ہیں، ملک سرفراز احمد اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑاکلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہماری شاندار علاقائی روایات پنجاب کی خوبصورت ثقافت کی آئینہ دار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول اللہ داد بلوچ نورپورتھل میں منعقدہ کلچر ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ثقافتی دن کی رنگا رنگ تقریب میں ننھے منے بچوں کی بھرپور شرکت کی زبردست ستائش کی۔ اس پروقار تقریب میں سوشل ورکر ملک محمد زمان گاذرنے بھی شرکت کی ۔ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک علی حسن رضا مغل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ نقابت کے فرائض سینئر ٹیچر ملک محمد رمضان اعون نے بطریق احسن سرانجام دیئے ۔ کلچر ڈے کے موقع پر بچوں نے مختلف قسم کے خوبصورت علاقائ لباس زیب تن کر رکھے تھے ۔ تھل کی ثقافت کی مناسبت سے سکول کو مختلف اشیاء،پرندوں اور جانوروں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ اس موقع پر سوشل ورکر ملک محمد زمان گاذر نے بانسری بجا کر بچوں کو خوب محظوظ کیا ۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں
Back to top button