بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، علیزہ ریحان

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کرام کا کردار لائق تحسین و آفرین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک تھل کے خصوصی دورے کے دوران کیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک علی معروف کہاوڑ، سینئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیازحسین بوڑانہ ،ہیڈ ماسٹر ملک محمد ہارون مانگٹ اور مقامی اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نےنصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےپر گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نور پور تھل ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک تھل ، گورنمنٹ ہائ سکول نورہورتھل اور دیگر علاقائ سرکاری سکولز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ علیزہ ریحان نے ایلیمنٹری سکول ڈھمک تھل کی تزئین و آرائش کے لیے ڈی ایم نگاہ حسین بھٹی کو شاباش دی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور ہیڈ ماسٹرز نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے اپنے اداروں کی شاندار کارکردگی کے بارے میں بریف بھی کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انشاءاللہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ان اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا ۔ قبل ازیں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

مزید پڑھیے  نجی تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کا اعلان
Back to top button