بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

صدر مملکت کا یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرانے پر زور

صدرڈاکٹرعارف علوی نے طبی تعلیم کے معیار کوبہتربنانے اورطب کے شعبے میں تعلیمی معیار قائم کرنے کے لئے یکساں نصاب متعارف کرانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں شہیدذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طبی اداروں کوملک میں صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید نرسنگ اورپیرامیڈیکل سٹاف تیارکرناہوگا۔صدرنے آن لائن تعلیم کے ذریعے غیرملکی کورسز اورتعلیمی مواد تک رسائی کے لئے غیرملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت پربھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی جامعات کے ساتھ شراکت داری اورروابط ملکی تعلیمی معیاربہتربنانے کا تیزترین طریقہ ہے۔

Back to top button