بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواتین کو کام کا مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے :اعظم نذیر تارڑ

قانون اورانصاف کے وزیر اعظم نذیر تارڑ نے خواتین کوکام کامناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے جہاں امتیاز،خوف اورہراسگی کی کوئی گنجائش نہ ہو۔وہ اسلام آباد میں قومی خواتین پولیس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس کانفرنس کاعنوان ہے ”حوصلہ افزائی کرنا، بااختیاربنانا اورتبدیلی لانا”وزیرقانون نے کہاکہ قانون اورمذہب خواتین کواپنی مرضی کے شعبے میں فعال اورمفید کردار ادا کرنے سے نہیں روکتے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کوصنفی معاملات ا ورخواتین کوبااختیاربنانے کے سلسلے میں اپنے رویوں میں تبدیلی لاناہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تقریباً اسی فیصد خواتین کوتعاون اور تحفظ کی ضرورت ہے۔کانفرنس سے وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال ،راناثناء اللہ اورشیری رحمان نے بھی خطاب کیااورملک میں صنفی امتیازکے خاتمے کی پالیسیوں پرروشنی ڈالی۔

Back to top button