بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ادبی و تقریری مقابلے میں طالبہ علیزہ جبار کی انگلش ڈبیٹ میں ٹاپ پوزیشن

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام اور ڈویژنل کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ادبی و تقریری مقابلوں میں سپیریر کالج جوہرآباد کی طالبہ علیزہ جبار (کلاس آئ سی ایس ، فسٹ ایر) نے انگلش ڈبیٹ میں حصہ لے کر بورڈ ٹاپ کیا اور ڈویژن بھر میں فسٹ پوزیشن حاصل کی۔ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے بلاشبہ یہ والدین اور ضلع خوشاب کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔ مذکورہ ہونہار طالبہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے پی آر او رانا عبدالجبار کی صاحبزادی ہیں۔ دریں اثناء عوامی سماجی، تعلیمی، ادبی اور ضلع بھرکےصحافتی حلقوں نے دخترخوشاب علیزہ جبار کی اس شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ہونہار طالبہ علیزہ جبار نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی پے درپے شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کاثمر قراردیاہے۔

Back to top button