
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں سری لنکا اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ شاہزیب خان نے 91 گیندوں پر 60 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ شمیل حسین 40 اور روحیل نذیر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالصمد نے 33 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا اے کی جانب سے گاروکا سنکیت اور رویندو فرنینڈو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وانوژا سہان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا اے نے 217 رنز کا ہدف 41.3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیشان مدوشکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ پون رتھنائیکے نے 30 اور لاستھ کروسپلے نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے علی رضا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 58 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا اے نے ہدف حاصل کرکے ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی اور ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا فائنل جیت کر چیمپئن بن گیا۔














