خوشاب میں جھولا ٹوٹنے سے 20 سے زائد بچے زخمی
جھولا ٹوٹنے کے باعث سیر و تفریح کے لیے آئے 20 سے زائد بچے زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ماڈل بازار جوھرآباد میں لگا ہوا جھولا ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں تفریح کے لیے آئے 20 سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جھولے میں درجنوں افراد سوار تھے، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 14 بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 عملہ نے تمام زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ماڈل بازار جوہرآباد میں جھولہ ٹوٹنے کے واقعہ پرڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگوسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھولے پر درجنوں لوگ بچوں سمیت سوار تھے حادثہ جھولہ درمیان سے دو حصوں میں ٹوٹنے کے سبب پیش آیا ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 5 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی حادثہ میں 14 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا گیا ہے۔