
قومی
بنگلہ دیش کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اسپیکر حافظ الدین احمد کی سربراہی میں بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی آمد دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔















