بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے مالدیپ کے صدر کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کردی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کر دی۔

اس اعزاز کا مقصد مالدیپ کے صدر کی نمایاں عوامی خدمات، قیادت، ادارہ جاتی ترقی، طرز حکمرانی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اعزازی ڈگری عطا کرنے پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button