بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

دانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں میں تعلیم کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں دانش اسکولوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکولوں میں داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے اور یہ سہولت صرف کم آمدن والے مستحق خاندانوں کے بچوں کے لیے ہو گی۔

شہباز شریف نے طلبہ کی تعلیم اور تربیت میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی تدریسی طریقے شامل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ملک بھر میں دانش اسکولوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے وزارت مواصلات کو گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دانش اسکولوں تک آسان رسائی کے لیے بہترین سڑکوں کا نیٹ ورک تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں دانش اسکولوں کی تعمیر کے لیے جامع حکمت عملی جلد پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button