بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کے میٹرک میں شاندار نتائج ڈپٹی کمشنر خوشاب کی مبارکباد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کے میٹرک میں شاندار نتائج کے حامل طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی مبارک باد۔

 

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں ڈی پی ایس اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کے طلباء و طالبات کے شاندار اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ضلع بھر کے عوام،بچوں کے والدین اور طلباء و طالبات کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ان بچوں نے میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ضلع،والدین اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس کے ادارہ نے شاندار اعزاز حاصل کر کے اپنی روایات کو قائم رکھا ہوا ہے۔

 

نتائج کے مطابق محمد حذیفہ بلوچ نے 1083مارکس حاصل کر کے فرسٹ پوزیشن،محمد فراز کامران نے 1081مارکس پر سیکنڈجبکہ ذاویار احمد نے 1072مارکس حاصل کر کے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔طالبات میں سے ہادیہ عمر نے1071مارکس لے کر فرسٹ،عائشہ منصور نے 1067مارکس لے کر سیکنڈ جبکہ نورالہدیٰ نے1066مارکس لے کر تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ادارہ ہذٰا کے دیگر طلباء وطالبات نے بھی میٹرک کے نتائج میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جس سے ڈی پی ایس اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کا نتیجہ سو فیصد کامیاب رہا۔

مزید پڑھیے  سینئر زراعت آفیسر رانا خان بہادر جاوید مدت ملازمت سے ریٹائر ہو گئے
Back to top button