بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف ڈسٹرکٹ خوشاب کے ریٹائر ہونے والے آفیسر ملک غلام جعفر جوئیہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے اپنے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر ملک غلام جعفر جوئيہ کے اعزاز میں تھانہ سٹی جوہرآباد میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد انسپکٹر ملک اعجاز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فرحت جاوید اعوان آفیسر انچارج پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب نے مہمانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفیسر انچارج خوشاب ملک فرحت جاوید اعوان، اے ایس آئی ملک فیض محمد، اے ایس آئی ملک فضل محمود، ریڈر محمد جاوید اقبال اور راجہ شہزاد اکرام نے ملک غلام جعفر کی محکمانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،


۔اس موقع پر ملک غلام جعفر جوئيہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب کو اپنے رفقائے کار کی اپنے لیے بے پایاں محبت قرار دیتے ہوئے سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دوران تقریب ملک غلام جعفر کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے شہزا، ملک اکرام الحق مدھوال،حاجی محمد عاصم، عمران احمد حسن کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیے  ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی سی افس کمپلیکس جوہرآباد کے احاطہ میں نئی مسجد کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Back to top button