بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

احد چیمہ کی غیر منظور شدہ آئی ٹی اداروں میں داخلوں کی روک تھام کی ہدایت

وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ سینیٹر احد چیمہ نے غیر منظور شدہ آئی ٹی اداروں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احد چیمہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایسے اداروں اور پروگرامز میں داخلوں کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں جنہیں مطلوبہ منظوری یا ایکریڈیٹیشن حاصل نہیں۔

انہوں نے غیر منظور شدہ اداروں کی نشاندہی کے لیے مؤثر طریقہ کار تیار کرنے اور طلبہ کو داخلے سے قبل یونیورسٹیوں، ان سے منسلک کالجز اور انفرادی پروگرامز کی ایکریڈیٹیشن کی حیثیت سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں آئی ٹی اسکلز اسیسمنٹ ٹیسٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں 188 اداروں کے 33 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

احد چیمہ نے اسیسمنٹ فریم ورک کو بین الاقوامی معیار اور ٹیکنالوجی کی صنعت کی بدلتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اسیسمنٹ کے عمل کی ساکھ یقینی بنانے کے لیے مناسب جانچ، کوالٹی ایشورنس اور ادارہ جاتی نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button